پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ پر روسی حملے کی مذمت کی۔
گزشتہ روز روسی صدر کی جانب سے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کردیا تھا، جس کے بعد یوکرین کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے ماضی میں جنگوں کے نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل تلافی اور ناقابل تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔
ملالہ نے مزید کہا کہ جنگوں میں عام شہری مارے جاتے ہیں اور گھروں، سکولوں اور عبادت گاہوں کو تباہ کر دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں خواتین تعلیم کے کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔
لندن میں مقیم ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے ۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ روس یوکرین پر حملے فوری طور پر بند کرے۔