Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 فروری 2022 03:18pm

یوکرین میں فیس بک اور ٹویٹر صارفین کیلئے حفاظتی سینٹر قائم

میٹا پلیٹ فارمز کی جانب سے یوکرین میں تنازع کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی آپریشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ایک فیچر متعارف کیا تاکہ ملک میں صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز کو لاک کر سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بارے میں تجاویز پوسٹ کی ہیں کہ کس طرح صارفین اپنے اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں جبکہ اپنے ٹوئیٹس کو پرائیوٹ بنائیں اور اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیں۔

تاہم کمپنی نے حفاظتی نکات انگریزی، روسی اور یوکرینی زبان میں ٹوئیٹ کئے ہیں۔

دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اکثر سیاسی کارکنان اور محققین جنگی حالات کے وقت معلومات کو پھیلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

اسی اثنا میں یوکرین پر روسی حملے نے بھی سوشل میڈیا پر تنازعے کے بارے میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

فیس بک کے سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ ناتھانیئل گلیشر نے ٹویٹر پر کہا کہ ایک کلک کے ساتھ یوکرین میں صارفین اپنی پروفائل کو لاک کر سکتے ہیں تاکہ ان صارفین کو جو ان کے دوست نہیں ہیں ان کی پروفائل تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے یا شیئر کرنے یا اپنی ٹائم لائن پر پوسٹس دیکھنے سے روک سکتے ہیں۔

اس بارے میں بھی معلومات شیئر کیں کہ صارفین اپنے اکاؤنٹ کو کیسے غیر فعال کر سکتے ہیں۔

اس قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روس کی یوکرین پر حملے کے مناظر کی ودیوز شئیر کی جاری تھیں جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ روس کے حملے کے مناظر ہیں۔

شارٹ فارم ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر، ہیش ٹیگز "روس" اور "یوکرین" کو بالترتیب 37.2 بلین اور 8.5 بلین ویوز ملے ہیں۔

Read Comments