نیویارک: روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 16سال کی بلند سطح پر موجود ہے۔
لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 101ڈالر ہوگئی، اپریل کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 94ڈالر 28سینٹس فی بیرل کئے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز خام تیل کی قیمت 104ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔