اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آج تین شہروں /اضلاع میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی نے گزشتہ ہفتے کرونا سےمتاثر چھ شہروں/اضلاع کی فہرست جاری کی تھی جہاں پر کورونا پابندیاں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس فہرست میں گلگت،مظفرآباد،مردان،کراچی،حیدرآباداور پشاور شامل تھے۔
ان اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ ہوئی تھی۔
تاہم کرونا کیسز میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔