راولپنڈی میں تلسہ چوک کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے2بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تلسہ چوک کے قریب گھر کے کمرے میں گیس ہیڑ جلایا گیا تو گیس لیکج کے باعث اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 84سالہ خالد، 42 سالہ ڈاکڑ احتشام الحق، 13 سالہ صبیع الحق اور 13 سالہ عبدل ہادی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔