اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے غلط پالیسیاں لا کر قومی اداروں کو تباہ کیا اور وہ اب بھی ’مارکسزم‘ کی تبلیغ کر رہی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی کا موقف تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے علاوہ کسی بھی ایئر لائن کو ملک میں پروازیں چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ لوگ [پی پی پی رہنما] ابھی تک مارکسزم میں پھنسے ہوئے ہیں"۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر 1970 میں پیپلز پارٹی نے نیشنلائزیشن کی پالیسی نہ اپنائی ہوتی تو آج پاکستان عالمی اقتصادی طاقت ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد دانشوروں کے مشوروں نے پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ کر دیا۔
اس سے قبل فواد نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس کوئی ایجنڈا یا پروگرام نہیں ہے۔