Aaj Logo

شائع 16 فروری 2022 02:25pm

کریلے کا جوس کن بیماریوں سے نجات دے سکتا ہے؟

کریلے سے آپ نفرت کرتے ہوں یا پیار لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ سبزی صحت کے کافی فائدہ مند ہے۔

کریلے میں پوٹاشیم، وٹامن سی، آئرن، میگنیشیم اور فائبر سے مالا مال ہے لیکن آپ ذیابیطس، دمہ، قبض، کھانسی، جِلد کی بیماری یا کسی بھی قسم کی سوزش میں مبتلا ہیں تو کریلے کو اپنی غذا میں شامل کر لیجیئے۔

اس کے علاوہ بہت سے لوگ کریلے کا جوس استعمال کرتے ہیں کیونکہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے سے لے کر وزن کم کرنے تک اس کے متعدد فوائد ہیں۔

کریلا وائرل بیماریوں کو روکنے میں مدد آپ کی مدد بھی کرتا جبکہ اس کا جوس اپنی طاقتور اینٹی وائرل خصوصیات کے ساتھ مدافعتی نظام کو مضبوط اور انسانی جسم کے خلیوں کو متحرک کرتا ہے۔

کریلا خطر ناک بیماری کینسر کو روکنے میں مدد کرتا ہے اس کے ساتھ ہی ریلے کا جوس چھاتی کے کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید براں اکثر ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کریلے کا جوس استعمال کریں کیونکہ روزانہ صبح 1 گلاس کریلے کا رس پینا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

کریلا کا جوس خاص طور پر موسم سرما میں انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ بدہضمی، قبض اور آنتوں کے دیگر مسائل میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

کریلے کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے اور بینائی سے متعلق حالات جیسے موتیابند، میکولر ڈیجنریشن وغیرہ کو روکتا ہے۔

Read Comments