کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا،عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے، پاکستان قبول نہیں کرے گا: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2022
جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے اورجاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کر دی،سی این جی اسٹیشنز بھی 3 ماہ سے بند ہیں۔
سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا اور کمی چیونٹی جتنی بھی نہیں کی جاتی: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2022
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے پر تو پاکستان میں تیل کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے، لیکن کم ہونے پر کمی نہیں لائی جاتی: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہا کہ حکومت میں شامل اگر کسی شخص کو عوام سے ہمدردی ہے تو وہ عمران خان کو سمجھائے۔
سلیکٹڈ حکومت میں شامل اگر کسی کو پاکستانی عوام سے رتی برابر بھی ہمدردی ہے، تو خان صاحب کو سمجھائیں: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2022
27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 27 فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا،کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔
کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2022