اداکارہ سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گھر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے۔
سماء نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نیا گھر خریدا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا حسین یہ خوشخبری مٹھائی کے ڈبوں کے ساتھ اپنی فیملی کو دینے جاتی ہیں ۔
کلپ میں اداکارہ کو اپنے نئے گھر میں اپنی فیملی کے استقبال کیلئے پھول نچھاور کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
سونیا حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا :"ہر بچے کا بچپن سے ہی یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کیلئے گھر بنائے، ایک گھر جسے وہ واقعی اپنا کہہ سکتے ہیں۔"
انہوں نے مزید لکھا: "ان کا سب سے بڑا خواب پورا ہو گیا ہے" اور انہوں نے اپنے نئے گھر کو 'والدین کا گھر'کہا ہے۔
سونیا حسین کی ویڈیو پر کئی مشہور شخصیات کی بارکباد
اداکارہ صنم جنگ نے سونیا حسین کی ویڈیو پر کمنٹ کیا: "ما شاء اللہ!مجھے اب بھی یاد ہے جب میں نے پہلی بار آپ کو کیڈبری کے اشتہار میں دیکھا تھا۔ تب سے لے کر اب تک تم نے بہت محنت کی ہے سونیا۔"
ماریہ میمن،پری ہاشمی ،نادیہ حسین ،فیروز خان سمیت اور بھی دیگر مشہور شخصیات نے اداکارہ کو کمنٹس سیکشن میں مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2021 میں سونیا حسین نے ڈرامہ سیریل سراب میں اپنی اداکاری کے لیے PISA ایوارڈ حاصل کیا،سات سالہ کیریئر میں 16 نامینیشنز کے بعد یہ ان کا پہلا ایوارڈ ہے۔