پشاور: میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین سٹی میئرمنتخب ہو گئے جبکہ جے یو آئی کا دوسرا نمبر ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 ووٹ لے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی ف کے رہنما ءکفیل احمد نے 38 ہزار 891ووٹ لےک۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمرامین نے 24 ہزار سے زائد ووٹو ں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔ عمر امین گنڈا پور کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے عمر امین گنڈا پور کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔
گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں. پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومت الیکشن میں تحریک انصاف کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں شکست. زبردست علی امین گنڈاپور. چھا گیا چیتا
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 13, 2022
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔
بلدیاتی انتخابات: جے یو آئی ف کے مامور خان تحصیل چیئرمین بکا خیل منتخب
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بنوں کی تحصیل بکا خیل میں چیئرمین کا انتخاب جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار نے جیت لیا۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کے روز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق بنوں کی تحصیل بکاخیل میں جے یو آئی ف کے مامورخان وزیر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوگئے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق بنوں کی تحصیل کونسل ڈومیل میں تحریک انصاف کے اسرار خان چیئرمین تحصیل کونسل جبکہ تحصیل کونسل باڑہ میں جے یو آئی ف کے محمد کفیل چیئرمین منتخب ہو گئے۔
اس کے علاوہ باجوڑ کی تحصیل خار میں جے یو آئی کے سید بادشاہ نے جماعت اسلامی کے ہارون الرشید کو ہرا دیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں پی ٹی آئی کے کامران رازق نے پیپلز پارٹی کے جمشید خان کو ساڑھے 4ہزار ووٹوں سے شکست دی۔
تحصیل کونسل کرک میں تحریک انصاف کےعظمت علی خان چیئرمین جبکہ تحصیل کونسل خدوخیل سے اے این پی کے گلزار حسین کامیاب ہوگئے۔
بلدیاتی انتخابات: جے یو آئی کے زبیر علی پشاور سٹی کونسل کے میئر منتخب
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور سٹی کونسل کے میئرکا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمااسلام (جے یو آئی) کے زبیر علی 63ہزار 358 ووٹ لے کر میئر پشاور سٹی کونسل منتخب ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے محمد رضوان بنگش 51 ہزار 395 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان 46 ہزار 198 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں 19 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جن میں پشاور سٹی کونسل میں میئرکے الیکشن میں مختلف وجوہات کی بنا پر بعض پولنگ سٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔