اسلام آباد: پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آرڈبلیوآر)نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کیلئےغیرمحفوظ ہے۔
سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تین شہروں میں پانی 100 فیصد پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے۔
میرپورخاص، شہید بےنظیرآباد اورگلگت بلتستان کا پانی غیرمحفوظ ہے ، کراچی میں 93 فیصد پانی پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے جبکہ بدین میں92 اورحیدرآباد میں80 غیرمحفوظ ہے۔
اس کے علاوہ ملتان میں 94، سرگودھا 83 مظفرآباد میں 70 اورفیصل آباد میں 59 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے جبکہ لاہور کے پانی کے نمونے 31 فیصد غیرمحفوظ پائے گئے۔