اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے 'ایک دھیلے کی کرپشن 'سے متعلق بیان پرمعصومانہ سوال پوچھ لیا کہ 4ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے،اب ان کے 25ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے 4ارب روپے نکل آئے،اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟۔
خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے. اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے. اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟ ویسے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ معصومانہ سوال
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 11, 2022
اسد عمر نے مزید لکھا کہ ایک معصومانہ سوال ہے، پوچھنا یہ ہے کہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟۔