Aaj Logo

شائع 11 فروری 2022 10:28am

بالآخر 18فروری کو شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کیس میں فردجرم عائد ہوگی، فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ بالآخر18فروری کو شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فردجرم عائد ہوگی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم کومبارک ہو،ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر18فروری کو شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فردجرم عائد ہوگی اورباقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان تحقیقات میں 14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیاتوحیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مقصود شہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا،اس کی تنخواہ 25ہزار روپے تھی،اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلا اور4ارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا،اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شریف شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپیل کی کہ مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

Read Comments