Aaj Logo

شائع 09 فروری 2022 02:14pm

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی جگہ کس نے لی؟

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی جگہ ایک کم معروف فرد نے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔

مکیش امبانی کی جگہ لینے والے کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے منسلک ہیں۔

گوتم اڈانی ماحول دوست توانائی کی کوششوں کے نتیجے میں ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 1 سال کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

گوتم اڈانی دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست کا بھی حصہ بن گئے۔

مزید براں گوتم اڈانی نے مکیش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے بھی باہر کردیا ہے، جو اب بالترتیب 11 ویں اور 13 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

گوتم اڈانی کوئلے کی تجارت کے حوالے سے مشہور ہیں تاہم حالیہ چند سالوں میں ماحول دوست توانائی کے حوالے سے بھی وہ کافی سرگرم رہے ہیں۔

اڈانی گرین انرجی نامی کمپنی کے حصص کی قیمتیں گزشتہ 12 ماہ کے دوران گناہ اضافہ ہوا ہے۔

گوتم اڈانی اپنی کمپنی کو 2030 تک ماحول دوست توانائی تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بنانے کے خواہشمند ہیں۔

گوتم نے اس مقصد کے لیے بھارتی حکومت کے اقدامات سے بھی کمپنی کو فائدہ پہنچایا ہے۔

جس سے 2030 تک خام ایندھن کی بجائے ماحول دوست ذرائع سے 500 گیگاواٹس توانائی کا ہدف مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

Read Comments