ممبئی: برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر بھارت میں 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی کے انتقال پر ان کی یاد میں بھارت میں 2 روزہ قومی سوگ منایا جائے گا جبکہ اس موقع پر قومی پرچم احترام کے طور پر دو دن سر نگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر کورونا کے سبب ممبئی کے کینیڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ 92 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔