اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ متحد ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کا نوٹس لے۔
اپنے ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعظم نے لکھا کہ "مودی کی جبر اور تشدد کی فاشسٹ پالیسیاں ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیر میں ہندوستان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جس میں انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور نسل کشی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ جبری آبادیاتی تبدیلی کا خطرہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "یہ سب جنیوا کنونشنز کی مکمل خلاف ورزی ہیں،"
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں غیر جانبدارانہ رائے شماری کو یقینی بنانا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔ "یہ سب جنیوا کنونشنز کی مکمل خلاف ورزی ہیں،"
وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ "دنیا کو کشمیر کے لوگوں کی حالت زار اور بھارتی ریاست کے ظالمانہ فوجی قبضے سے خود کو آزاد کرانے کی ان کی ناقابل تردید خواہش کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔"
علاوہ ازیں ہر سال پاکستان 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔