لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہل اورناکام حکومت پاکستان کیلئے دہشت گردی سے کم نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دہشت گردوں سے لڑنے والےفوجی جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں، اللہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند کرےاور لواحقین کو صبر عطا دے۔
میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ یہ ناہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 4, 2022
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ نااہل اورناکام حکومت بھی پاکستان کلئے دہشت گردی سے کم نہیں۔