اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاک فوج کے جوانوں نےدہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔
3 جنوری2022
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 3, 2022
پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں
پر اہم پیغام جاری.@OfficialDGISPR @GovtofPakistan @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/q4wcxuw6XT
شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے جبہب پنجگورمیں6 دہشت گرد ہلاک ہوئے اوردہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے 4یا 5جوانوں کوگھیررکھا ہے تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔
پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 3, 2022
دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسزکوخراج تحسین
ہماری سکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
1/1@OfficialDGISPR
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کے عزم وحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 3, 2022
ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
2/2
وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔