ہٹ ڈرامہ سیریل پریزاد کی آخری قسط گزشتہ روز نشر کی گئی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،صارفین کی جانب سے آر جے اینی (یمنا زیدی) اور پریزاد کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے،اس قسط نے صرف چند ہی گھنٹوں مین 10 ملین ویوز حاسل کئے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے اسکرپٹ کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔
ایک صارف نے کہا: "یہ اب تک کے کسی پاکستانی ڈرامے کا بہترین اختتام تھا۔"
ایک صارف نے ڈرامے کے آخری سین کو " P.E.R.F.E.C.T.I.O.N" کہا۔
اداکارہ یمنہ زیدی کو بھی ان کی جذباتی اداکاری پر صارفین نے سراہا ۔
پریزاد ڈرامہ اب تک کا سب سے زیادہ زیرِبحث رہنے والا ڈرامہ ثابت ہوا ہے ۔ اس کا پریمیئر گزشتہ سال جولائی میں ہوا اور جلد ہی یہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیریلز میں سے ایک بن گیا، جسے ناظرین کی طرف سے بہت پذیرائی ملی ہے۔ عوام نے نہ صرف نے اس کی منفرد کہانی کو سراہا بلکہ اداکاراؤں کی بہترین اداکاری کو بھی سراہا۔ احمد علی اکبر کو مرکزی کردار ادا کرنے پر کافی پسند کیا گیا۔
سیریل میں عروہ حسین، صبور علی، اشنا شاہ، نعمان اعجاز، مشال خان، یمنہ زیدی اور بہت سے دوسرے اداکاروں نے اداکاری کی ہے۔
پریزادڈرامہ ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی تھا۔اس میںپریزاد نامی نوجوان کی کہانی پیش کی گئی ہے جسے اسکی شکل و صورت شکل کی وجہ سے مسترد کیا جاتا ہے۔