اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کو پولنگ اسٹیشن پر حملے کے جرم میں5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قراردے دیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کیلئے نااہل کردیا جبکہ ان کے بیٹے مامون رشید بھی نااہل قرار دیئے جانے کے سبب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
دونوں افراد بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملے میں ملوث تھے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نا اہل کیا ہے۔