رپورٹ: احمد عدیل سرفراز
اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد مدت ملازمت پوری ہونےپرآج ریٹائرہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال 28ویں چیف جسٹس کے طورپرکل حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس گلزاراحمدنے 2 سال 2 ماہ 10 دن چیف جسٹس پاکستان کےعہدےپرفرائض انجام دیئے،وہ 2002 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقررہوئے جبکہ 2007 میں پی سی او پرحلف نہ لینے کے باعث انہیں معطل بھی کیا گیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد2011 میں بحال ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ میں بطورجج ان کی تعیناتی ہوئی۔
چیف جسٹس گلزار احمد کا سپریم کورٹ بار کے الوداعی عشائیے سے خطاب کہنا تھا کہ وکلاء کے مسائل فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے روز آخری کیس کونسا سنا؟
چیف جسٹس پاکستان نےآخری کیس موٹروے پولیس اہلکار مقصود احمدکی ملازمت سے متعلق سنا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک بینچ کا حصہ تھے۔
عدالت نے مقصود احمد کی ملازمت برطرفی کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی۔
مقصود احمدکو ذہنی بیماری کے باعث غیر حاضری پر 2015میں موٹروےپولیس سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔