اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت کی کاز لسٹ جمعہ کو پانچویں روز بھی منسوخ کر دی گئی۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کھانسی اور سینے میں تکلیف کا اظہار مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کیا تھا۔
تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس نے عدالت میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہونا تھی۔
کاز لسٹ کی منسوخی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی گئیں۔
خیال رہے چیف جسٹس اطہر من اللہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بروز پير سے چھٹی پر ہیں۔