لاہور: مسلم لیگ (ن )کے صدرشہباز شریف نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گرد حملے میں 10جوانوں کی شہادت پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔
بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں میں دس جوانوں کی شہادت پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔ قوم پوری قوت کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پرفخر ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 28, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ہے جس کا مقصد دہشت گردی کخلادف ہماری کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم پوری قوت کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں پرفخر ہے۔