پشاور: مقامی عدالت نے 17 کلو افیون رکھنے اور اسمگلنگ کی کوشش کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
اے پی پی کو محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے بتایا کہ چارسدہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے خیبرپختونخوا انسداد منشیات ایکٹ 201 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
سزا یافتہ منشیات سمگلر وقار، شکر گڑھ، ضلع نارووال کا رہائشی تھا، مردان ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن نے 18 ستمبر 2020 کو چارسدہ موٹروے انٹر چینج سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی سے 17 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔
مردان ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن میں ملزم وقار کے خلاف دفعہ 9D/CNSA 2019 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
شواہد ریکارڈ کرنے اور مقدمے کی سماعت اور اضافی سیشن کے دونوں اطراف کے دلائل مکمل کرنے کے بعد جج چارسدہ نے نوٹ کیا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف الزامات کو کامیابی سے ثابت کیا ہے.
عدالت نے جرمانے کے ساتھ ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔