ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کی معطلی میں شدید برف باری کی وجہ سے توسیع کی گئی تھی ہے۔جب کہ سردیوں کے موسم نے شہر بھر میں نقل و حرکت کو روک دیا ہے۔
استنبول ہوائی اڈے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ "خراب موسمی حالات کی وجہ سے فلائٹ آپریشنز کی معطلی میں 25 جنوری کو 1000 GMT تک توسیع کر دی گئی ہے۔"
ترک حکام نے نقل و حرکت کو کم کرنے کیلئے منگل کو تمام سرکاری اداروں میں انتظامی چھٹی کا اعلان کیا۔
استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹویٹر پر کہا کہ نجی گاڑیوں کو 1000 GMT تک سڑکوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہنگامی ٹیمیں سڑکوں کی صفائی جاری رکھیں گی۔
گورنر کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ٹرک اور کاریں برف میں پھنسے دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب ٹرکش ایئر لائنز نے کہا کہ اس نے استنبول ایئرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں کیونکہ ہوائی اڈے کا آپریشن بند ہو گیا ہے۔