کراچی کے ضلع وسطی کےکئی علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے،ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک لگایا گیا ہے۔