اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جان سے گئے جبکہ 7,586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,097 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,367,605 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7,586 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 774 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 62 ہزار 323 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 84 ہزار 455، اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 436، بلوچستان میں 33 ہزار 910، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 218 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 20 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 097 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 08اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 05،05، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک،ایک مریض انتقال کرگیا۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7738، خیبرپختونخوا میں 5974، اسلام آباد میں976، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 750 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 70ہزار 263 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,083 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 13.00 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے647 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 68 ہزار 245 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار 334 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,586 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 532 ہزار 952 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔