Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2022 09:36am

سچن ٹنڈولکر نے ونود کامبلی کے ہمراہ جوانی کی تصویر شیئر کر دی

Welcome

ممبئی:بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کے ہمراہ اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

مداح یہ تصویر دیکھ کر تو حیران ہی رہ گئے کہ آخر یہ دونوں ہیں کون کیونکہ دونوں لیجنڈز کو پہنچاننا کافی مشکل تھا۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے دوست ونود کامبلی کے ہمراہ تصویر ونود کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی جنہوں نے گزشتہ دنوں اپنی 50 ویں سالگرہ منائی ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سالگرہ مبارک کامبلیا! میدان کے اندر اور باہر ہمارے پاس جو ان گنت یادیں رہی ہیں وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ 50 سال کا ہونا کیسا محسوس ہوتا ہے اس کے بارے میں آپ سے سننے کا منتظر ہوں، خدا آپ کو خوش رکھے۔

Read Comments