Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2022 11:03am

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور:بینکنگ جرائم عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 28جنوری تک توسیع کر دی۔

بنکنگ جرائم عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہبا ز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کرحاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور عبوری ضمانت میں توسیع کی بھی درخواست منظور کرتے ہوئے 28 جنوری تک گرفتاری سے روک دیا ۔

ایف آٗئی اے نے چالان جلد جمع کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

Read Comments