Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2022 07:41pm

راولپنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے جرم میں خاتون کو سزائے موت سنادی

راولپنڈی کی عدالت نے اسلام آباد کی رہائشی 26 سالہ خاتون پر واٹس ایپ کے ذریعے گستاخانہ پیغامات پھیلانے کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ۔

راولپنڈی کی سائبر کرائم کورٹ کے جاری کردہ تفصیلی فیصلے کے مطابق خاتون نے شکایت کنندہ کو اس کے واٹس ایپ نمبر پر ایک "توہین آمیز پیغام" بھیجا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران تفصیلی فیصلے کے مطابق خاتون نے عدالت کو بتایا کہ پب جی گروپ میں شامل ہونے کے بعد اس نے شکایت کنندہ سے رابطہ کیا اور اسے دوستی کی پیشکش کی "کیونکہ ہم پاکستانی تھے" لیکن اس نے انکار کردیا۔

فیصلے کے مطابق خاتون نے عدالت کو بتایا کہ پب جی گروپ کے دیگر ارکان شکایت کنندہ کا مذاق اڑاتے تھے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہے کہ شکایت کنندہ نے جان بوجھ کر اسے مذہبی بحث میں گھسیٹا تاکہ وہ [شواہد] جمع کر سکے اور "بدلہ" لے سکے۔

Read Comments