Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2022 09:07am

دنیا کے 20 مہنگے ترین فٹبال کلب لیکن سب سے مہنگی ٹیم کس عرب شخصیت کی ملکیت ہے؟

لندن :دنیا میں فٹ بال سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا کھیل ہے جس کے باعث اس میں کمانے اور خرچ کرنے کیلئے بہت پیسہ ہے۔

دنیا میں سب سے مہنگا فٹبال کلب مانچسٹر سٹی ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر کی ملکیت ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق مانچسٹر سٹی کی مارکیٹ ویلیو 892.89 ملین پاؤنڈ ہے ، یہ کلب شیخ منصور بن زاید النہیان کی ملکیت ہے ، انہوں نے سنہ 2008 میں مانچسٹر سٹی کو خریدا تھا۔

شیخ منصور ابو ظہبی کی رائل فیملی کا حصہ ہیں، وہ شاہی خاندان کیلئے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی کے سربراہ اور خود بھی ارب پتی شخصیت ہیں۔

مانچسٹر سٹی ۔۔۔ 892.89 ملین پاؤنڈ

پیرس سینٹ جرمین ۔۔۔ 824.13 ملین پاؤنڈ

چیلسی ۔۔۔ 796.95 ملین پاؤنڈ

مانچسٹر یونائیٹڈ ۔۔۔ 778.73 ملین پاؤنڈ

لیور پول ۔۔۔ 774.90 ملین پاؤنڈ

بائرن میونخ ۔۔۔ 733.05 ملین پاؤنڈ

ریال میڈرڈ ۔۔۔ 702 ملین پاؤنڈ

ٹوٹنہم ۔۔۔ 579.65 ملین پاؤنڈ

اٹلیٹکو میڈر ۔۔۔ 568.17 ملین پاؤنڈ

بارسلونا ۔۔۔ 549.45 ملین پاؤنڈ

Read Comments