کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تمام اسپتال، سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا جبکہ سروے میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 14 جنوری کو کورونا وائرس کے مزید 4,286 کیسزرپوٹ ہوئے ہیں جو 25 اگست کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں جن میں 4,553 انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔