اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی ۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے کل سے عمرکی حد کم کرکے 18 سال کردی گئی ،ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
In Todays NCOC session, age limit for booster dose has been further reduced. From tomorrow onwards, citizens over 18 years will be eligible for free booster dose of their choice. Booster (one dose) will be administered after 6 months gap from complete vaccination.
— NCOC (@OfficialNcoc) January 14, 2022
این سی او سی کاکہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے جبکہ بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگوائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بوسٹرویکسین کیلئے عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ آج کے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے۔