اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، کورونا کے باعث مزید 07 افراد جان سے گئے جبکہ 3,567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,999 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,315,834 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,567 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 064 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار 686 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 996، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10ہزار 243، بلوچستان میں33 ہزار 682، گلگت بلتستان میں 10ہزار 437 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 726 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 07 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 999 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ سندھ میں 02 اور پنجاب میں ایک مریض انتقال کرگیا۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,085 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7693، خیبرپختونخوا میں 5952، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 749 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 26 ہزار 428 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 675 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 362 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 60 ہزار 407 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 449 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,567 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 032 ہزار 951 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔