میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنادی۔
آنگ سان سوچی کو پہلی بار دسمبر میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
وہ گزشتہ فروری میں فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں اور انہیں ایک درجن کے قریب الزامات کا سامنا ہے، جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔
آنگ سان سوچی پر الزامات اس وقت سے لگے جب فوجیوں نے فوجی بغاوت کے دن جنرل من آنگ ہلینگ کی قیادت میں فورسز کے ذریعہ ان کے گھر کی تلاشی لی، اور کہا کہ انہیں آلات دریافت ہوئے ہیں۔
دارالحکومت نیپدا میں مقدمے کی سماعت میڈیا کے لیے بند کر دی گئی تھی اور محترمہ سوچی کے وکلاء کو میڈیا اور عوام سے بات چیت کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
تازہ ترین سزا سے ان کی قید کی مدت چھ سال ہو جائے گی۔
پچھلے مہینے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو لوگوں کو بھڑکانے اور کورونا کے قواعد کو توڑنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔
اقوام متحدہ نے اس ٹرائل کی مذمت کرتے ہوئے اس کو "شیم ٹرائل" قرار دیا ہے۔