وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مری اور گلیات جانے کے لئے مزید چوبیس گھنٹے پابندی رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ یہ افراد شناختی کارڈ دکھا کر جاسکتے ہیں جبکہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب زیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ 76 لاکھ روپے دینے کااعلان کردیا۔
اس کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری کی مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹادی گئی ہے جبکہ پیدل افراد کے زخمی ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔
جبکہ اڈی ایم اے نے شہریوں اپیل کی ہے کہ وہ مری کی طرف نہیں جائیں۔