Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2022 11:09am

بابر اعظم کو 'کرکٹر آف دی ایئر2021' کا ایوارڈ ملنے پر والد کا خوبصورت پیغام

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2021 ایوارڈ ملنے پر ان کے والد اعظم صدیقی نے پیغام جاری کردیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2021 کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے جتنی خوشی بابر اعظم کے ایوارڈ کی ہےاتنی ہی خوشی محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو ایوارڈ دیئے جانے کی بھی ہے۔

اعظم صدیقی نے اپنی لکھی گئی ایک طویل پوسٹ میں بیٹے سمیت تمام ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں اور پاکستان ٹیم کی محنت کو سراہا۔

بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ ایسا نہیں ہے کہ بابر میرا بیٹا ہے اور کپتان بھی بلکہ بابر کو ایک طرف کردیں، میں وثوق سے کہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم انشاء اللہ دنیا کی بہترین ٹیم بن رہی ہے جس کی ایک وجہ جہاں اچھے کھلاڑی ہیں وہیں ایک خاص کھلاڑیوں کا آپس میں اتفاق، اخلاص اور اعتماد ہے، یہ نوجوان ٹیم آگے اللہ کے فضل سے پاکستان کیلئے بہت کچھ جیتے گی۔

اعظم صدیقی نے مزیدلکھا کہ آپس میں چھوٹے بڑے کا ادب کرنا، ایک دوسرے کا دفاع کرنا ،آپس میں ھنسی مذاق کرنا اور جب میدان میں اترنا تو جیت کا عزم لے کر اترنا ہے۔

بابر کے والد اعظم صدیقی نے کہا کہ ہارنے پر بھی ایک اور دوسرے کو حوصلہ دینا سینئرز کا جونیئرز کے ساتھ دوستانہ رویہ اور سب سے بڑھ کر انتظامیہ اور پی سی بی کا ہر طرح سے تعاون اور مکمل اختیار پوری ٹیم کے حوصلے بلند کےہ ہوئے ہے۔

بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ انشاء اللہ یہ ٹیم جو اب تک نا ممکن کو ممکن بنا رہی ہے آگے بھی قوم کی دعا سے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔زندہ باد پاکستان زندہ باد!

Read Comments