Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2022 10:37am

اومیکرون کو ہلکا نہیں کہا جانا چاہئے، ڈبلیو ایچ او

نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اومیکرون قسم کو ہلکا قرار دینے پر خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کو ہلاک کر رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اومیکرون لوگوں کو کووڈ کی سابقہ اقسام کے مقابلے میں شدید بیمار کرنے کا امکان کم ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ لیکن اس وائرس نے لوگوں کی صحت کو شدید خطرے میں میں ڈال دیا ہے۔

امریکا میں 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ کووِڈ کیسز ریکارڈ ہوئے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی تعداد میں 71 فیصد اور امریکا میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، دنیا بھر میں سنگین کیسز میں سے 90 فیصد کو ویکسین نہیں دی گئی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ "اگرچہ اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں کم شدید معلوم ہوتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو ویکسین لگائے گئے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے ہلکے درجہ میں رکھا جائے۔"

"پچھلی قسموں کی طرح اومیکرون Omicron لوگوں کو ہسپتال میں داخل کر رہا ہے اور یہ لوگوں کو مار رہا ہے۔

صحت کے عالمی ادرے کا کہنا تھا کہ درحقیقت اومیکرون کیسز کا سونامی اتنا بڑا اور تیز ہے کہ یہ دنیا بھر میں صحت کے نظام کو مغلوب کر رہا ہے۔

Read Comments