لاہور:پنجاب بھر کے اسکول موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے کھل گئے،لاہور میں طلبہ تیز بارش میں اسکول پہنچے جبکہ حاضری بھی کم رہی۔
موج مستی کے دن ختم ہوگئے، اب ٹھنڈے ٹھار موسم میں پڑھائی ہوگی،تیز بارش میں طلبہ اسکولوں میں پہنچے،گیلے یونیفارم میں سردی بھی زیادہ لگی مگر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا۔
طلبہ کہتے ہیں کہ ابھی بارشوں کا موسم ہے، چھٹیاں ملنی چاہئیں۔
بچوں کے ساتھ اساتذہ کو بھی صبح سویرے آنے میں مسئلہ ہوا لیکن کہتے ہیں چھٹیوں سے پڑھائی میں ہرج ہوتا ہے۔
سرکاری اسکولوں میں تو پڑھائی کا عمل شروع ہوگیا مگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 11جنوری تک جاری رہیں گی۔