اسلام آباد:گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کل عائد کی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت پرگلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کا اصلی بیان حلفی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
اٹارنی جنرل نے عدالت نے سربمہر لفافہ کھولنے کی استدعا کی تھی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اصلی بیان حلفی کو عدالت میں کھولا تھا جبکہ رانا شمیم نے عدالت میں بیان حلفی اصلی ہونے کی تصدیق بھی کی۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد 7جنوری کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی۔