Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2022 01:04pm

آپ کس بات کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں، بغیر تیاری کے عدالت میں کیسے آگئے، سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سروس میٹر سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کو نئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا بندوبست کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کس بات کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں، بغیر تیاری کے عدالت میں کیسے آگئے۔

سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کی سروس کےمعاملات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں بغیر تیاری کے پیش ہونے پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے مکالمے میں کہا کہ آپ کس بات کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے عدالت سے کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے التواء کی درخواست کی وجہ سے کیس کی تیاری نہیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ التواء کی درخواست سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کیااس طرح بچگانہ اندازسےآپ کام کرتےہیں؟کیاہم التواءکیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کےاہل نہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیرتیاری کےعدالت آئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ عدالتی معاونت کیلئےنئےڈپٹی اٹارنی جنرل کابندوبست کریں۔

Read Comments