جب بھی آپ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہوتے ہیں، تو ایک چیز جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہے کہ وہ تصویر کبھی بھی میم بن سکتی ہے ۔
بالکل اسی طرح اداکار عدنان صدیقی کو ابھی معلوہوا کہ جب انہوں نے جلتی ہوئی شراب کے ڈھیر کے سامنے سیلفی پوسٹ کی تھی۔
حال ہی میں عدنان صدیقی نے کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے زیر اہتمام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اداکار عدنان نے ضبط شدہ شراب اور منشیات کو تلف کرنے کے عمل کے ساتھ اپنی ایک سیلفی لی تھی جوسوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے۔
لوگوں نے اس پر مزاح سے بھرپور جملے لکھ کر اسے میم بناکرسوشل میڈیا پر شئیر کیا جبکہ یہ تصویر ٹوئیٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی ہے۔
اسی پر ایک ٹوئیٹر صارف نے اپنے مستقبل کے بارے میں لکھا کہ " یہ میرا مستقبل ہے اور میں ہوں"
جب کہ ایک صارف نے اپنی تعلیم کے متعلق نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ " میں نے ایم ایس کی ڈگری مکمل کرلی ہے مگر میرا مستقبل جل رہا ہے۔"
اس کے علاوہ ایک صارف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے گھبرانہ نہیں ہے"
ٹوئیٹر صارفین کی ٹوئٹس سے یہ تصویر ٹرینڈ بن چکی تھی جو اب بھی گردش کر رہی ہے جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے میم میں پاکستان کی معیشت کی جانب اشارہ کیا ہے۔