Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2022 09:35am

انگلینڈکرکٹ بورڈ کی 6کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ چھوڑنے کی ہدایت

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شریک اپنے 6 کھلاڑیوں کو جمعہ تک ایونٹ سے دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہدایات انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے باعث دی گئی ہیں تاکہ مذکورہ کھلاڑی قرنطینہ کی مدت پوری کر کے اسکواڈ کے ساتھ روانہ ہو سکیں۔

انگلینڈ ٹی 20 سکواڈ میں شامل جن 6 کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ سے واپس بلایا گیا ہے ان میں سیم بلنگز ، ثاقب محمود، ٹیمل ملز، جارج گارٹن، ریس ٹوپلے اور جیمز وینس شامل ہیں جو بی بی ایل کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق انگلش بورڈ نے مذکورہ کھلاڑیوں کو جمعہ تک ایونٹ چھوڑ کر قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ سکواڈ کیساتھ ویسٹ انڈیز روانہ ہو سکیں۔

دوسری جانب ایشن سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شریک ایک نیٹ باؤلر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور سیریز بھی خطرے سے دوچار ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

میلبورن میں موجود گلین میک گرا کا ایشز سیریز کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

Read Comments