لاہور: پولیس 2 روز بعد بھی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یسین پر قاتلانہ حملے کا سراغ نہیں لگا سکی، جائے وقوعہ سے ملنے والا پسٹل فرانزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا پسٹل فرانزک کے لئے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے، حملہ میں دیسی ساختہ نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا جس پر رجسٹریشن نمبر نہیں ملا، ممکنہ طور پر حملہ آور نے حملے سے پہلے پستول پر درج نمبر مٹا دیا تھا۔
پولیس ذرائع کے کہنا ہے کہ اسلحہ پر موجود فنگر پرنٹس سے ملزمان کی شناخت ممکن ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسلحہ ڈیلرزسے بھی تفتیش کی جاری ہے۔