اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,927 ہوگئی جبکہ 1,295,376 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید515نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 689 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 977 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 370، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 618، بلوچستان میں 33 ہزار 633، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 660 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے سندھ میں 04 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔
کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,066 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 7670، خیبرپختونخوا میں 5928، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 112 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 633 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 406 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 56 ہزار 337 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 856 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 515 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 372 ہزار 405 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔