آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کیوی بلے باز روس ٹیلر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ' یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے'۔
روس ٹیلر نے مزیدکہا کہ وہ موجودہ سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
کیوی بیٹر روس ٹیلرکے مطابق بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز جبکہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز ان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔
واضح رہے کہ روس ٹیلر نے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کئے،وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
اس کے علاوہ روس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے جبکہ کیویز کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔