کراچی :ملک میں چاول کے ذخائر 80 لاکھ ٹن تک پہنچ گئے، مقامی کھپت 35لاکھ ٹن ہے۔
ملک میں چاول کے ذخائر 80 لاکھ ٹن ہوگئے جبکہ مقامی کھپت 35 لاکھ ٹن ہے، اس کے باوجودمارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔
باریک ٹوٹا چاول 70سے130روپے کلو ہےجبکہ باسمتی کی قیمت 130سے 220روپے کلو ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کا کہنا ہے کہ چاول کا فاضل ذخیرہ برآمد کیا جائے گا ، نئی منڈیاں تلاش کی جا رہی ہیں۔