اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروپ اور فرد سے نہں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے اورنیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبب کی موجودہ انتظامیہ کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے بنائی گئی موثر اور فعال حکمت عملی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی انٹرنشنل ،پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ نے کیا ہے.
چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ اسی طرح گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کے 59 فیصدہ لوگوں کو نیب پر بھرپور اعتماد اور نیب کی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نب کی معزز احتساب عدالتوں میں موثر پیروی کی بدولت 1194 ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں ہیں۔
جبکہ نیب کی مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے جو دنیا میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔
جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فعال بنایا گیا ہے۔
مزید کہا کہ نیب نے سینئر افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ تحقیقاوتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔
یہ ٹیم ایک ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفسر اور لیگل کنسلٹنٹ مالایتی اور لینڈ ریونو کے ماہرین پر مشتمل ہے۔
چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا نیب ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔