سابق کرکٹرشعیب اخترکی والدہ کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کردی گئی ۔
شعیب اخترکی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نماز جنازہ میں وزیرمملکت علی محمد خان اور مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں سابق کرکٹ راشد لطیف بھی شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔
جبکہ تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان پہنچے ۔
گزشتہ دن انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی انتقال کی خبر ٹوئیٹ کی تھی۔