پشاور:خیبرپختونخوا کے تمام نجی اسکولوں میں داخلہ فیس یا سالانہ فیس وصول کرنا غیرقانونی قراردے دیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا۔
پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق اسکول انتظامیہ والدین سے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی نام سے کوئی اور فیس وصول نہیں کرے گی جبکہ پی ایس آر اے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا اسکول توہین عدالت کا مرتکب ہوگا۔